File Photo

مسلم امہ میں اتحاد وقت کاناگزیرتقاضاہے:سردار یوسف
20 دسمبر 2016 (08:03)
0

مذہبی امور اوربین المذاہب ہم آہنگی کے وزیر سردار محمدیوسف نے کہاہے کہ مسلم امہ میں اتحاد وقت کاناگزیرتقاضاہے۔

ایک انٹرویو میں انہوں نے عالم اسلام پر دنیا میں امن کے قیام میں اپناکردارادا کرنے پر زوردیا۔ انہوں نے کہاکہ ایران، پاکستان، افغانستان، سعودی عرب، ترکی سمیت تمام مسلمان ملکوں کو اسلام کی روح کے مطابق انسانیت کی رہنمائی کیلئے اپنا کردار ادا کرناچاہیے۔
سردارمحمدیوسف نے علماء ومشائخ پر بھی زوردیا کہ وہ بھائی چارے کے فروغ اورمسلمانوں کو فرقوں میں تقسیم کرنے کی بجائے ان میں بہتر افہا م وتفہیم پیدا کرنے کیلئے اپنا کرداراداکریں۔