نواز شریف بوسنیا کی قیادت کے ساتھ باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔

File Photo

وزیراعظم 3 روزہ دورے پر بوسنیا ہرزیگووینا روانہ
20 دسمبر 2016 (07:56)
0

وزیراعظم نوازشریف تین روزہ سرکاری دورے پر بوسنیا ہرزویگوینا روانہ ہوگئے ہیں انہیں اس دورے کی دعوت بوسنیاکے وزراء کی کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر ڈینسZvidvic نے دی تھی۔بیگم کلثوم نواز اور خارجہ امور کے بارے میں معاون خصوصی سید طارق فاطمی ان کے ہمراہ ہیں۔
دورے کے دوران وزیراعظم بوسنیا کی وزراء کی کونسل کے چیئرمین سے معاونین کے بغیرملاقات کریں گے جس میں باہمی دلچسپی کے علاقائی و عالمی معاملات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا فریقین وفود کی سطح پر بھی بات چیت کریں گے۔
دفتر خارجہ کے ایک بیان کے مطابق دونوںملک سیاسی، تجارتی و اقتصادی تعلقات، بین الپارلیمانی روابط اور ثقافتی اور تعلیمی شعبے میں تعلقات کو فروغ دینے پر خصوصی توجہ مرکوز کرتے ہوئے دو طرفہ تعلقات کے تمام پہلوئوں کا جائزہ لیں گے۔
نوازشریف بوسنیا کے ایوان صدر کے چیئرمین و ارکان اوراسمبلی کے ایوان بالا اور ایوان زیریں کے رہنمائوں و ارکان اور رئیس العلماء حسین ایف Kavazovic سے ملاقاتیں کریں گے۔
وہ بزنس فورم سے خطاب اور بوسنیا ہرزویگوینا میں خارجہ تجارت کے چیمبر و غیرملکی سرمایہ کاری کے فروغ کے ادارے کے ارکان سے بھی ملاقات کریں گے۔