سی پیک کے تحت اس منصوبے کی مجموعی لاگت124 ارب روپے ہے۔

File photo

برہان ہکلہ شاہراہ منصوبے کیلئے 15ارب40کروڑ روپے جاری
20 اپریل 2017 (22:50)
0

حکومت نے سرکاری شعبے کے ترقیاتی پروگرام کے تحت ایم ون سے ڈیرہ اسماعیل خان تک برہان ہکلہ سڑک کے منصوبے کیلئے پندرہ ارب چالیس کروڑ روپے جاری کیے ہیں۔

وزارت منصوبہ بندی و ترقی کے تازہ ترین اعدادو شمار کے مطابق سی پیک کے تحت اس منصوبے کی مجموعی لاگت124 ارب روپے ہے۔
اسی طرح حکومت نے تھاکوٹ حویلیاں118 کلومیٹر سڑک کی تعمیر کیلئے بھی ساڑھے سولہ ارب روپے میں سے ستر کروڑ روپے جاری کیے ہیں۔
بسیمہ خضدار110 کلومیٹر شاہراہN-30 کیلئے 32 کروڑ روپے کا مختص فنڈجاری کر دیا گیا ہے۔


comments powered by Disqus