وزیر اعلیٰ نے کہا کہ مخالفین نے سازش تیار کی تھی مگر انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

20 اپریل 2017 (22:45)
0

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے پانامہ پیپرز کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے پر وزیراعظم نواز شریف کومبارکباد دی ہے۔
ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ ہمارے مخالفین نے ایک سازش تیار کی تھی مگر آج انہیں شکست کا سامناکرنا پڑا۔
انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ نون2018 ء میں لوگوں کا اعتماد دوبارہ حاصل کرے گی اور ملک کی ترقی اور خوشحالی کا اپنا ایجنڈا مکمل کرے گی۔


comments powered by Disqus