وفاقی وزیرنے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلہ کو ماننا وزیر اعظم سمیت سب کیلئے لازم ہے۔

تمام سیاسی جماعتوں کو پانامہ پیپرز فیصلے کو تسلیم کرنا چاہئے،سعد رفیق
20 اپریل 2017 (22:35)
0

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنمائوں نے کہا ہے کہ تمام سیاسی جماعتوں کو پانامہ پیپرز کے فیصلے کو تسلیم کرنا چاہئے اور اس میں من و عن عملدر آمد کرنا چاہئے۔

یہ بات جمعرات کی شام اسلام آباد میں وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق اطلاعات و نشریات کی وزیر مملکت مریم اورنگزیب اور رکن قومی اسمبلی دانیال عزیز نے ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلہ کو ماننا وزیر اعظم سمیت سب کے لئے لازم ہے ۔
سعد رفیق نے کہا کہ عمران خان کی منتخب نمائندوں کو ہٹانے کی سازش ایک بار پھر ناکام ہوگئی ہے۔
اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے اطلاعات و نشریات کی وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان نے لوگوں،اداروں وزیر اعظم نوازشریف اور ان کے اہل خانہ کو بدنام کرنے کے لئے پانامہ پیپرز کے مقدمے سے سیاسی فائدہ اٹھانے کی کوشش کی۔


comments powered by Disqus