عمران خان،سراج الحق نے سپریم کورٹ کے فیصلے کو تاریخی قرار دے دیا
20 اپریل 2017 (20:11)
0

تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے پانامہ پیپرز مقدمے میں سپریم کورٹ کے فیصلے کی تعریف کی ہے اور اس تاریخی فیصلے پر قوم کومبارکباد دی ہے۔
صحافیوںسے باتیں کرتے ہوئے انہوں نے تحریک انصاف کے کارکنوں سے کہا کہ وہ اپنی کامیابی پر جشن منائیں۔
جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے سپریم کورٹ کے فیصلے کو تاریخی قرار دیا ۔
صحافیوں سے باتیں کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج کے فیصلے کے بعد مقدمہ ختم نہیں ہوا بلکہ اس میں پیش رفت ہوئی ہے انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی ملک سے بدعنوانی کے خاتمے کے لئے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔


comments powered by Disqus