طارق فضل چودھری نے کہا کہ تحریک انصاف عدالت میں وزیر اعظم الزامات ثابت کرنے میں ناکام رہی۔

20 اپریل 2017 (20:09)
0

وزیراعظم کے معاون خصوصی آصف کرمانی نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ نے ملک میں انصاف اور جمہوریت کی روایت کو برقرار رکھنے کے لئے ایک مثالی فیصلہ دیا ہے۔
جمعرات کی سہ پہر اسلام آباد میں ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی تین نسلوں کا احتساب کیا گیا ہے جس کی اس ملک کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیڈ کے وزیر مملکت طارق فضل چوہدری نے کہا کہ تحریک انصاف عدالت میں وزیراعظم کے خلاف الزامات ثابت کرنے میں ناکام رہی ہے۔


انہوں نے کہا کہ ملکی ترقی کے عمل میں خلل ڈالنا تحریک انصاف کا ایجنڈا ہے۔