وزیر مملکت نے کہا کہ وزیراعظم اور انکے اہل خانہ نے خود کو احتساب کیلئے پیش کرکے مثال قائم کر دی ۔

عدالتی فیصلے نے احتجاج،الزامات کی سیاست کو شکست دے دی،مریم اورنگزیب
20 اپریل 2017 (17:59)
0

اطلاعات کی وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے کہا کہ عدالت کے فیصلے نے احتجاج اور الزامات کی سیاست کو شکست دے دی ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم اور ان کے اہل خانہ نے خود کو عدالت میں احتساب کیلئے پیش کرکے ایک مثال قائم کر دی ہے۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ تحریک انصاف کو ترقیاتی عمل میں خلل ڈالنے کی سازشیں کرنے پر پاکستان کے عوام کو جواب دینا ہوگا۔
ریڈیو پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات نے کہا کہ عدالت کا فیصلہ مسلم لیگ نون کے موقف کے مطابق ہے۔
وزیراعظم کے ترجمان مصدق ملک نے فیصلے پر اطمینان ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ حزب اختلاف کومشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی تشکیل پر کوئی اعتراض نہیں ہونا چاہیے۔


comments powered by Disqus