ممنون حسین نے کہا ہے کہ کتاب کی مختلف زبانوں میں اشاعت خواتین کے لئے نہ صرف پاکستان بلکہ بیرون ملک بھی مفید ثابت ہو گی۔

بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی خواتین کے کارناموں پر مبنی کتاب کا اجراء ایک غیرمعمولی اقدام ہے:صدر
20 اپریل 2017 (16:35)
0

صدر ممنون حسین نے کہا ہے کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی طرف سے خواتین کے کارناموں پر مبنی کتاب کا اجراء ایک غیرمعمولی اقدام ہے۔آج اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ کتاب ملک میں خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی گرانقدر کوششوں کو اجاگر کرنے میں مفید ثابت ہو گی۔

انہوںنے کہا کہ کتاب کی مختلف زبانوں میں اشاعت خواتین کے لئے نہ صرف پاکستان بلکہ بیرون ملک بھی مفید ثابت ہو گی۔
اس سے پہلے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن ماروی میمن نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی تمام زبانوں کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہماری خواتین ملک کی ترقی میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہیں۔


comments powered by Disqus