ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان جموں وکشمیر کے تنازعے سمیت تمام مسائل کے حل کیلئے بھارت کے ساتھ بامعنی ، نتیجہ خیز اور تعمیری مذاکرات کے لئے تیار ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں نام نہاد انتخابات کو یکسر مسترد کیاجانا عوام کی مرضی کا واضح عکاس ہے:پاکستان
20 اپریل 2017 (15:01)
0

پاکستان نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں عوام کی طرف سے نام نہاد انتخابات کو یکسر مسترد کیاجانا ان کی مرضی کا واضح عکاس ہے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان نفیس ذکریا نے آج اسلام آباد میں ہفتہ وار نیوز بریفنگ کے دوران کہا کہ نام نہاد انتخابات میں شمولیت سے انکار پر نہتے کشمیریوں کے خلاف وحشیانہ طاقت کا استعمال آزادی مانگنے والے لوگوں پر تشدد کا مظہر ہے۔
ترجمان نے کہا کہ اس بیان کے بعد تعلیمی اداروں کے خلاف کارروائی شروع کی گئی ۔ درجنوں کالجوں پر حملے کئے گئے جن میں ہزاروں طلباء وطالبات زخمی ہوئے۔
انہوں نے گزشتہ ہفتے بھارتی وزیر اعظم کے اس بیان پر پاکستان کی تشویش ظاہر کی کہ بھارتی حکومت ایک سال میں صورتحال پر قابو پائے گی اور بھارت اس مقصد کیلئے جو کرسکتا ہے کرے گا۔
ترجمان نے کہا کہ پاکستان جموں وکشمیر کے تنازعے سمیت تمام مسائل کے حل کیلئے بھارت کے ساتھ بامعنی ، نتیجہ خیز اور تعمیری مذاکرات کے لئے تیار ہے۔
راء کے ایجنٹ کلبھوشن یادیو کے بارے میں ایک سوال پر ترجمان نے کہا کہ ان کے خلاف پاکستان میں جاسوسی ، تخریبی اور دہشتگردی کی سرگرمیوں کے الزامات کی شفاف انداز میں تحقیقات کیں گئیں۔
نیپال سے پاک فوج کے ریٹائرڈ کرنل حبیب ظاہر کی گمشدگی کے بارے میں ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ یہ جھانسہ دے کر اغواء کرنے کا پیچیدہ معاملہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں داعش کا کوئی منظم وجود نہیں ہے۔


comments powered by Disqus