وزیر منصوبہ بندی نے کہاہے کہ مسلم لیگ ن ایک قومی پارٹی ہے اور پاکستان کے عوام کو پارٹی کے ساتھ خصوصی لگاؤ ہے۔

موجودہ حکومت کی جامع پالیسی کے نتیجے میں ملک میں غیرملکی سرمایہ کاری آ رہی ہے:احسن اقبال
20 اپریل 2017 (13:29)
0

منصوبہ بندی کے وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کی جامع پالیسی کے نتیجے میں ملک میں غیرملکی سرمایہ کاری آ رہی ہے۔آج ایک انٹرویو میں پاکستان مسلم لیگ ن ایک قومی پارٹی ہے اور پاکستان کے عوام کو پارٹی کے ساتھ خصوصی لگاؤ ہے۔
احسن اقبال نے کہا کہ ہمیں چین پاکستان اقتصادی راہداری پر توجہ مرکوز کرنا ہو گی تاکہ اربوں ڈالر کے اس منصوبے کو کامیاب بنایا جائے۔
ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف پر بدعنوانی کے الزامات ہیں اگر کوئی اس بارے میں آواز اٹھائے تواسے پارٹی سے نکال دیا جاتا ہے۔