وزیرپارلیمانی امور نے ایوان کو بتایا کہ اسلام آباد لاہور موٹر وے ایم ٹو کی مرمت کا کام اگلے بیس سال کیلئے ایف ڈبلیو اوکے سپرد کر دیا گیا ہے۔

وزیراعظم ہنرمند نوجوان پروگرام کے چوتھے مرحلے کے تحت ایک لاکھ نوجوانوں کوتجارتی تربیت دی جائےگی
20 اپریل 2017 (11:52)
0

سینٹ کو آج بتایا گیا کہ نوجوانوں کو ہنرمند بنانے سے متعلق وزیراعظم کے پروگرام کے چوتھے مرحلے کے تحت ایک لاکھ کم تعلیم یافتہ اور ہنرمند نوجوانوں کو منڈی میں مبنی مختلف تجارتی شعبوں میں تربیت دی جائے گی۔

وقفہ سوالات کے دوران وفاقی تعلیم وپیشہ ورانہ تربیت کے وزیر مملکت بلیغ الرحمان نے ایوان کو بتایا کہ پروگرام کا بنیادی مقصد قومی ، علاقائی اور عالمی منڈی کی ہنرمند افرادی قوت کی مانگ پوری کرنا ہے۔
ایک سوال پر پارلیمانی امور کے وزیر شیخ آفتاب احمد نے ایوان کو بتایا کہ معاہدے کے تحت اسلام آباد لاہور موٹر وے ایم ٹو کی مرمت کا کام اگلے بیس سال کے لئے فرنٹئیر ورکس آرگنائزیشن کے سپرد کر دیا گیا ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیراعظم نے محکمہ ڈاک کے لئے ایک لاجسٹک کمپنی کی منظوری دی ہے جس کا مقصد ادارے کی خدمات کو بہتر بنانا ہے۔

ایک سوال پر بندرگاہوں اور جہازرانی کے وزیر میرحاصل خان بزنجو نے ایوان کو بتایا کہ پاکستان نے گوادر بندرگاہ پر آپریشنز کے لئے چین کے ساتھ چالیس سالہ معاہدے پر دستخط کئے ہیں۔معاہدے کے تحت چین بندرگاہ پر تمام ترقیاتی کام کرے گا۔
مشیر خارجہ سرتاج عزیزنے ایک سوال پر ایوان کو بتایا کہ پاکستان ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے لئے سفارتی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔ انہوں نے کہا کہ عافیہ صدیقی کو قونصلر رسائی بھی فراہم کی جا رہی ہے۔
نیشنل ہیلتھ سروسز کی وزیر مملکت سائرہ افضل تارڑ نے ایوان کو بتایا کہ اس سال لودھراں اور دیامیر سے پولیو کے صرف دو کیسز سامنے آئے ہیں۔انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ اس سال اس وائرس پر مکمل قابو پا لیا جائے گا۔


comments powered by Disqus