وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاکہ چین نے وزیراعظم نوازشریف اور ترقی کے ولولہ انگیز تصور پر اعتماد کااظہار کیا۔

پانامہ پیپرز سے متعلق مقدمے میں عدالت کا فیصلہ تسلیم کریں گے: شہباز شریف
20 اپریل 2017 (10:25)
0

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ مہذب اقوام عدالتوں کے فیصلوں کا احترام کرتی ہیں۔پنجاب کے وزیراعلیٰ شہباز شریف نے کہا ہے کہ وہ پانامہ پیپرز سے متعلق مقدمے میں عدالت کا فیصلہ تسلیم کریں گے۔قصور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مہذب اقوام عدالتوں کے فیصلوں کا احترام کرتی ہیں۔  شہباز شریف نے قصور میں گندم کی کٹائی کی مہم کے بعد ذرائع ابلا غ سے گفتگو  میں کہا  کہ اربوں روپے مالیت کے توانائی کے نئے منصوبے تیزی سے مکمل کئے جارہے ہیں۔شہبازشریف نے کہاکہ چین اور اس کی قیادت نے وزیراعظم محمد نوازشریف اور ترقی کے ولولہ انگیز تصور پر اعتماد کااظہار کیا۔

وزیراعلیٰ نے کہاکہ کوئلہ سے بجلی کی پیداوار کا تیرہ سو بیس میگاواٹ کا ساہیوال بجلی منصوبہ اگلے مہینے سے بجلی کی پیداوار شروع کردے گا۔