File photo

سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کا شمالی کوریا کے ایٹمی پروگرام سے درپیش خطرات کی روک تھام یقینی بنانے کیلئے اقدام کرنے پر زور
20 اپریل 2017 (09:19)
0

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتو نیو گوتریز نے شمالی کوریا کے میزائل اورایٹمی پروگرام سے دنیا کو درپیش خطرات کی روک تھام یقینی بنانے کیلئے ہرممکن اقدام کرنے پر زوردیا ہے۔

ذرائع ابلاغ سے باتیں کرتے ہوئے گوتریز نے کہاکہ چین، امریکہ، جاپان، جنوبی کوریا اورروس سمیت صف اول کے ممالک کو شمالی کوریا کی فوجی تیاری روکنے کیلئے کوششیں کرنی چاہئیں۔
انہوں نے کہاکہ ہم اس بات کو یقینی بنانے کے لئے تمام ممالک کی کوششوں کی بھرپور حمایت کرتے ہیں کہ شمالی کوریا یہ صلاحیت حاصل نہ کرسکے جس سے خطے اورعالمی امن کو خطرے کا سامنا کرنا پڑے۔


comments powered by Disqus