امریکی وزیر خارجہ نے اعتراف کیا کہ ایران عالمی طاقتوں کے ساتھ دوہزار پندرہ کے ایٹمی معاہد ے پر عمل پیرا ہے۔

File photo

اگرایران کو نہ روکاگیا تو وہ شمالی کوریا کی روش اختیار کرسکتا ہے: ریکس ٹلرسن
20 اپریل 2017 (09:11)
0

امریکہ کے وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن نے مشرق وسطی میں عدم استحکام پیدا کرنے اورخطے میں امریکی مفادات کو نقصان پہنچانے کیلئے ایران پر اشتعال انگیزی کاالزام عائد کیا ہے۔

ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ اگرایران کو نہ روکاگیا تو وہ شمالی کوریا کی روش اختیار کرسکتا ہے۔
اس سے پہلے ریکس ٹلرسن نے اعتراف کیا کہ ایران عالمی طاقتوں کے ساتھ دوہزار پندرہ کے ایٹمی معاہد ے پر عمل پیرا ہے۔