File photo

حکومت پاکستان کو خوشحال بنانے کیلئے نجی شعبے کے ساتھ ملکرکام کرنے کیلئے تیار ہے:سرتاج
20 اپریل 2017 (09:01)
0

مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان کو مضبوط، مستحکم اور معاشی طورپر خوشحال بنانے کیلئے بین الاقوامی شراکت داروں اورنجی شعبے کے ساتھ مل کرکام کرنے کیلئے تیار ہے۔

وہ سرمایہ کاری بور ڈ کے چیئرمین کی طرف سے صف اوّل کے بیس سرمایہ کار ممالک کے مشنوں کے سربراہان کے اعزاز میں دئیے گئے ایک عشائیے سے خطاب کررہے تھے۔
مشیر نے کہاکہ ملک میں دہشت گردی سے کامیابی کے ساتھ نمٹا گیا ہے جبکہ جاری قومی لائحہ عمل اور آپریشن ردالفساد کے تحت شہری اور دیہی علاقوں میں دہشت گردوں کے باقی ماندہ نیٹ ورک کو ختم کیا جارہاہے۔
انہوں نے کہاکہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت توانائی اوربنیادی ڈھانچے کے شعبوں میں مختلف منصوبوں کے ثمرات عنقریب حاصل ہونا شروع ہوجائیں گے۔
مشیر خارجہ نے کہاکہ پاکستان کی ایک ہزار کلومیٹر سے زیادہ طویل ساحلی پٹی ہے جہاں جہاز رانی، سیاحت ،ماہی پروری اور ہوا سے بجلی پیدا کرنے کے بے شمار مواقع موجود ہیں۔