وسطی اور جنوبی پنجاب سندھ اورجنوبی بلوچستان میں موسم شدید گرم رہنے کا امکان ہے۔

File photo

موسم زیادہ ترگرم اور خشک رہے گا:محکمہ موسمیات
20 اپریل 2017 (07:51)
0

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق اگلے بارہ گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں موسم زیادہ ترگرم اور خشک رہے گا۔

تاہم مالاکنڈ، ہزارہ،مردان، پشاور، کوہاٹ، راولپنڈی، سرگودھا، گوجرانوالہ ڈویژنوں، اسلام آباد، فاٹا،کشمیر اور گلگت بلتستان میںکہیں کہیں آندھی آنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
وسطی اور جنوبی پنجاب سندھ اورجنوبی بلوچستان میں موسم شدید گرم رہنے کا امکان ہے۔
جمعرات کی صبح ریکارڈ کیاگیا بعض بڑے شہروں کا درجہ حرارت:
اسلام آباد چوبیس ڈگری سینٹی گریڈ
لاہور ستائیس
کراچی اٹھائیس
پشاور انتیس
کوئٹہ اور گلگت چودہ
مری انیس
اورمظفر آباد پندرہ ڈگری سینٹی گریڈ


comments powered by Disqus