امارات ائر لائنز کا امریکہ جانے والی پروازیں5 شہروں تک محدود کرنے کا فیصلہ
20 اپریل 2017 (07:48)
0

امارات ائر لائنز نے مشرق وسطی سے امریکہ تک سفر کرنے والے مسافروں کے لئے سکیورٹی کے نئے قوانین متعارف کرائے جانے کے بعد اگلے مہینے سے امریکہ جانے والی اپنی پروازیں پانچ شہروں تک محدود کرنے کا فیصلہ کیاہے۔

فضائی کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ تبدیلی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ان انتظامی احکامات کے بعد مسافروں کی تعداد میں کمی کے بعد کی گئی ہے جن کے تحت مشرق وسطی اور شمالی افریقہ کے متعدد مسلمان اکثریت کے ملکوں کے باشندوں اور تارکین وطن پر امریکہ کا سفر کرنے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔