جسٹس میاں ثاقب نثار نے سیکرٹری داخلہ اور سیکرٹری ہوا بازی سے اس بارے میں تین دن میں رپورٹ طلب کی ہے۔

File photo

چیف جسٹس پاکستان کا اسلام آباد ہوائی اڈے پر خواتین پر تشدد کا نوٹس
20 اپریل 2017 (07:37)
0

چیف جسٹس جناب جسٹس میاں ثاقب نثار نے اسلام آباد کے ہوائی اڈے پر ناروے کی خواتین پر تشدد کے واقعے کا نوٹس لیا ہے۔

انہوں نے یہ نوٹس ذرائع ابلاغ میں اس خبر کی اشاعت پر لیا جس میں بتایاگیا ہے کہ ناروے سے آنے والی دو خواتین کواسلام آباد کے ہوائی اڈے پر امیگریشن کے کے عملے نے ایک معمولی معاملے پر مبینہ طورپر تشدد کا نشانہ بنایا۔
چیف جسٹس نے سیکرٹری داخلہ اور سیکرٹری ہوا بازی سے اس بارے میں تین دن میں رپورٹ طلب کی ہے۔


comments powered by Disqus