صبا محسن نے کہاکہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کا دروازہ ہونے کی بدولت ریڈیو پاکستان گلگت اور سکردو کی اہمیت میں مزیداضافہ ہوا ہے۔

File photo

ریڈیو پاکستان سب سے موثر ذریعہ ابلاغ ہے:ڈی جی ریڈیو
20 اپریل 2017 (07:32)
0

پاکستان براڈ کاسٹنگ کارپوریشن کی ڈائریکٹر جنرل صبا محسن رضا نے کہا ہے کہ ریڈیو پاکستان سب سے موثر ذریعہ ابلاغ ہے جو لوگوں تک معلومات تفریح اور علم پہنچاتا ہے۔

یہ بات انہوں نے گلگت میں ریڈیو پاکستان کے ملازمین سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
صبا محسن نے کہاکہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کا دروازہ ہونے کی بدولت ریڈیو پاکستان گلگت اور سکردو کی اہمیت میں مزیداضافہ ہوا ہے۔
ڈائریکٹر جنرل نے کہاکہ دونوں اسٹیشنوں کے پرانے ٹرانسمیٹرز کو نئے ڈیجیٹل ٹرانسمیٹرز سے تبدیل کردیا جائے گا تاکہ نشریات کو زیادہ طاقتور بنایا جاسکے۔
ادھر گلگت بلتستان کی قانون ساز اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر جعفر اللہ خان نے ڈائریکٹر جنرل سے ملاقات کی اور ریڈیو پاکستان کی قابل قدر خدمات کو سراہا۔


comments powered by Disqus