وزیر مملکت نے کہاکہ آج عمران خان کے بے بنیاد الزامات کا خاتمہ ہوجائے گا اورانہیں عدالت کے فیصلے کا انتظار کرنا چاہیے۔

File photo

عمران خان کی سیاست ملک کی ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہے:مریم
20 اپریل 2017 (07:25)
0

اطلاعات کی وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان کی سیاست ملک کی ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہے۔ 

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ چکوال کے حالیہ ضمنی انتخابات میں پاکستان کے عوام نے ایک بار پھر مسلم لیگ (ن) پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔
وزیر مملکت نے کہاکہ آج عمران خان کے بے بنیاد الزامات کا خاتمہ ہوجائے گا اورانہیں عدالت کے فیصلے کا انتظار کرنا چاہیے۔
انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کے سربراہ نے سیاسی مخالفین کے خلاف کیچڑ اچھالنے کے سوا کچھ نہیں کیا۔انہوں نے سیاسی جماعتوں پرزوردیا کہ ملک کے سیاسی استحکام میں اپنا کردار ادا کریں۔
مسلم لیگ(ن) نے گزشتہ تین برس میں ملک میں سب سے زیادہ بجلی گھر قائم کئے جن کی بدولت 2018 میں بجلی کی لوڈشیڈنگ پر قابو پالیا جائے گا۔


comments powered by Disqus