وزیر داخلہ نے ہدایت کی کہ علاقے میں کسی سیاسی اجتماع یا کسی قسم کی سرگرمی کی اجازت نہیں دی جانی چاہیے۔

File photo

چوہدری نثار کی سپریم کورٹ اور ملحقہ علاقوں میں سیکورٹی یقینی بنانے کی ہدایت
20 اپریل 2017 (07:18)
0

وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے اسلام آباد کی انتظامیہ کو آج سپریم کورٹ اور اسکے ملحقہ علاقوں کی رینجرزکے ذریعے مکمل سیکورٹی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔ 

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کی عمارت میں صرف ان افراد کو داخل ہونے کی اجازت ہوگی جنکے پاس سپریم کورٹ کے رجسٹرار کی طرف سے جاری پاس یا سیکورٹی کارڈز ہوں گے۔
وزیر داخلہ نے ہدایت کی کہ علاقے میں کسی سیاسی اجتماع یا کسی قسم کی سرگرمی کی اجازت نہیں دی جانی چاہیے۔
انہوں نے رینجرز کو بھی ہدایت کی کہ وہ جامع سیکورٹی یقینی بنانے کیلئے پولیس سے تعاون کریں۔