وفاقی وزیر نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ(ن) نے ہمیشہ مخالفین کی تنقید کا صبروتحمل سے سامنا کیا ہے۔

File photo

ملک میں قبل از وقت انتخابات کی کوئی ضرورت نہیں:سعد رفیق
20 اپریل 2017 (06:58)
0

ریلوے کے وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہاہے کہ آئندہ انتخابات دوہزار اٹھارہ میں ہونگے اورملک میں قبل از وقت انتخابات کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ ہمارے مخالفین وزیراعظم نوازشریف کو عدالت سے نااہل قراردلانے کیلئے ان کے خلاف کوئی ثبوت پیش کرنے میں ناکام ہوگئے ہیں۔
وفاقی وزیر نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ(ن) نے ہمیشہ مخالفین کی تنقید کا صبروتحمل سے سامنا کیا ہے۔