ڈئریکٹر جنرل نے مختلف نمائشوں میں پہلا انعام جیتنے پر ریڈیو پاکستان کے باغبانوں کو ایک ماہ کی تنخواہ کے برابر اعزازیہ دینے کا اعلان کیا۔

ریڈیو ملازمین ادارے کی نیک نامی کیلئے انتھک محنت کریں:عمران گردیزی
20 اپریل 2015 (14:31)
0

ریڈیو پاکستان کے ڈائریکٹر جنرل سید محمد عمران گردیزی نے ریڈیو ملازمین سے کہا ہے کہ وہ ادارے کی نیک نامی کیلئے انتھک محنت کریں۔

وہ پیر کو نیشنل براڈ کاسٹنگ ہائوس کے سبزہ زار میں ادارے کی طرف سے پھولوں کی مختلف نمائشوں میں جیتے جانے والے انعامات کی تقریب رونمائی سے خطاب کر رہے تھے۔ ڈائریکٹر جنرل نے کہا کہ پاکستان براڈ کاسٹنگ کے باغبانوں کی سخت محنت کی بدولت ادارہ گزشتہ کئی سال سے پہلا انعام حاصل کررہا ہے۔


انہو ں نے مختلف نمائشوں میں پہلا انعام جیتنے پر ریڈیو پاکستان کے باغبانوں کو ایک ماہ کی تنخواہ کے برابر اعزازیہ دینے کا اعلان کیا۔ ڈائریکٹر پروگرام نیئر جمال، ڈائریکٹر انجینئرنگ محمد خان اور قائم مقام ڈائریکٹر نیوز اینڈ کرنٹ افیئرز مشتاق احمد کیفی بھی اس موقع پر موجود تھے۔