مشترکہ جائزے سے ظاہر ہوتا ہے کہ دونوں ملکوں کے عوام دوطرفہ تعلقات کے بارے میں یکساں خیالات رکھتے ہیں۔

آن لائن جائزے میں پاکستان اور چین گہرے دوست ممالک قرار
20 اپریل 2015 (11:15)
0

ایک آن لائن جائزے میں پاکستان اور چین کو گہرے دوست ممالک قراردیا گیا ہے۔اس مشترکہ جائزے سے ظاہر ہوتا ہے کہ دونوں ملکوں کے عوام دوطرفہ تعلقات کے بارے میں یکساں خیالات رکھتے ہیں۔
گہرے دوست کی چینی کہاوت ایسے قابل اعتماد دوست کیلئے استعمال ہوتی ہے جس کی دوستی لوہے کی طرح مضبوط ہو۔پاکستان اور چین دونوں روایتی دوست ہیں اور انہوں نے بنیادی مفادات میں ہمیشہ ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے۔

حال ہی میں چین نے جنگ سے تباہ حال یمن سے ایک سو چھہتر پاکستانیوں کو وہاں سے بحفاظت نکالنے میں پاکستان کی مدد کی اسی طرح پاکستان نے بھی آٹھ چینی طالب علموں کو یمن سے نکالنے میں مدد دی تھی۔