خارجہ امور کے سابق سیکرٹری جنرل اکرم ذکی نے کہا ہے کہ چینی صدر کے دورے سے دونوں ممالک کے روابط تزویراتی اقتصادی اشتراک عمل میں تبدیل ہوجائیں گے۔

پاکستان اورچین کےدرمیان معاہدے سماجی و اقتصادی ترقی کیلئے انتہائی اہم ہیں
20 اپریل 2015 (15:31)
0

سفارتی تجزیہ کاروں نے پاکستان اور چین کے درمیان طے پانے والے مجوزہ معاہدوں کو پاکستان کے عوام کی سماجی و اقتصادی ترقی کیلئے انتہائی اہم قرار دیاہے۔

خارجہ امور کے سابق سیکرٹری جنرل اکرم ذکی نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کے درمیان تاریخی تعلقات ہیں اور چینی صدر کے دورے سے یہ روابط تزویراتی اقتصادی اشتراک عمل میں تبدیل ہوجائیں گے۔
محمد خان جسپال نے کہا کہ بڑے پیمانے پر چینی سرمایہ کاری سے پاکستان میں ترقی اور خوشحالی آئے گی۔