شی چن پنگ نے آپریشن ضرب عضب میں بے مثال کامیابیوں کو قیام امن کا باب قرار دیا جو پاکستان کی اقتصادی ترقی میں معاون ثابت ہوگا۔

چین کا دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی کوششوں کا اعتراف
20 اپریل 2015 (22:48)
0

چین کے صدر شی چن پنگ نے اسلام آبادمیں مسلح افواج کے سربراہان سے ملاقات کی اور انسداد دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی۔
انہوںنے آپریشن ضرب عضب میں بے مثال کامیابیوں کو قیام امن کا باب قرار دیا جو پاکستان کی اقتصادی ترقی میں معاون ثابت ہوگا۔
چینی صدر نے خطے میں استحکام کے لئے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے ساتھ کھڑے ہونے کے عزم کااظہار کیا۔