صدر شی چن پنگ کے یقین ظاہر کیا کہ پاکستان ترقی کا اپنا سفر جاری رکھے گا

چینی صدر کا دورہ،دوستی کا نیا باب شروع ہوگا:وزیراعظم
20 اپریل 2015 (22:36)
0

وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ چین کے صدر شی چن پنگ کے تاریخی دورے سے پاکستان میں ترقی کے نئے دور کا آغاز ہوگا اور دونوں ملکوں کے درمیان دوستی کا نیاباب شروع ہوگا۔
انہوں نے ان خیالات کا اظہار آج(پیر کو) اسلام آبادمیں چین کے صدر شی چن پنگ کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
دونوں رہنمائوں نے وفود کی سطًح پر مذاکرات کے علاوہ معاونین کے بغیر بھی تبادلہ خیال کیا۔
ملاقاتوں میں دونوں ملکوں کے درمیان دو طرفہ تعلقات کے تمام پہلوئوں کے جائزے کے علاوہ علاقائی امور اور بین الاقوامی صورتحال پر بھی تبادلہ خیا ل کیا گیا۔
وزیر اعظم نے ایشیائی ممالک کے ساتھ تعاون بڑھانے کے صدر شی چن پنگ کے نظریے کی بھی تعریف کی۔
انہوں نے پاک چین اقتصادی راہداری کو چینی صدر کے ''ایک خط ایک شاہراہ '' کے تصور کا اہم جزو قرار دیا۔
انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ دونوں ملکوں کے دو طرفہ تعلقات کی اقتصادی جہت تبدیل کر دے گا۔
صدر شی چن پنگ کے یقین ظاہر کیا کہ پاکستان ترقی کا اپنا سفر جاری رکھے گا اور اپنی قیادت کے پختہ عزم کے ساتھ مستقبل میں مزید کامیابیاں حاصل کرے گا۔