اقتصادی راہداری منصوبہ خطے کا نقشہ بدل دے گا: صدر ممنون
20 اپریل 2015 (22:32)
0

صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ پاک چائنا اقتصادی راہداری منصوبہ خطے کا نقشہ بدل دے گا۔
صدر نے ان خیالات کا اظہار آج(پیر کو) اسلام آباد میں پاکستان کے دوست ممالک کے نمائندوں کے ساتھ ایک ملاقات میں کیا۔
چین کے صدر شی چن پنگ بھی اس موقع پر موجود تھے۔
پاکستان کے عوام اور حکومت کی جانب سے چین کے صدر شی چن پنگ کو خوش آمدید کہتے ہوئے صدر ممنون حسین نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے سے خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہوگا۔