وزیر اعلیٰ نے کہا کہ چین پاکستان میں توانائی کے شعبے میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کررہا ہے۔

20 اپریل 2015 (19:20)
0

پاور چائنہ کمپنی کے ایک وفد نے پیر کے روز اسلام آباد میں پنجاب کے وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف سے ملاقات کی۔
فریقین نے پنجاب میں پن بجلی پیدا کرنے پر اتفاق کیا۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ چین پاکستان میں توانائی کے شعبے میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کررہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ چینی صدر کا دورہ تجارتی اور معاشی شعبوں میں انقلاب لائے گا۔