نواز شریف نے کہاہے کہ حکومت توانائی منصوبوں کی بروقت تکمیل یقینی بنانے کیلئے کام کررہی ہے۔

حکومت توانائی بحران پرقابوپانےکی کوشش کررہی ہے:وزیراعظم
20 اپریل 2015 (13:27)
0

وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کو توانائی کے شدید بحران کا سامنا ہے اور حکومت نے عوام سے اپنے دور اقتدار میں بجلی کی قلت پر قابو پانے کا وعدہ کیا ہے۔ وہ پیر کو اسلام آباد میں چین کی تین بڑی کمپنیوں Huaneng گروپ، ICBC کارپوریشن اور Zonergy کارپوریشن کے اعلیٰ عہدیداروں سے باتیں کررہے تھے۔

وزیراعظم نے کہا کہ بجلی کے جاری ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل پر انتہائی توجہ دی جارہی ہے۔ وزیراعظم نے یقین دلایا کہ حکومت چینی کمپنیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے ہر ممکن سہولت فراہم کرے گی۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ چینی صدر کے دورے سے پاکستان میں ترقی اوردونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کے ایک نئے دور کا آغاز ہوگا۔

وفد کے رہنمائوں نے کہا کہ پاک چین مضبوط دوستی دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی روابط کو فروغ دینے کا ایک شاندار پلیٹ فارم فراہم کرتی ہے۔