سسی پلیجو نے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف آپریشن ضرب عضب کو مسلح افواج نے کامیابی سے آگے بڑھایا۔

سینیٹ: قومی لائحہ عمل کے نفاذ کیلئے موثر اقدامات کی سفارش
20 اپریل 2015 (19:05)
0

سینٹ نے پیر کو تیسرے پہر ایک تحریک پر بحث پھر شروع کی جس میں انسداد دہشت گردی کے قومی لائحہ عمل کے نفاذ کیلئے موثر اقدامات کی سفارش کی گئی ہے۔ بحث میں حصہ لیتے ہوئے عبد القیوم نے کہا کہ یہ لائحہ عمل ملک دشمن عناصر کے خلاف ہے اور پوری قوم ایسے عناصر کو شکست دینے کیلئے پرعزم ہے۔


چوہدری تنویر خان نے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے حکومتی کوششوں کو سراہا اور کہا کہ پہلی مرتبہ اس منصوبے کے تمام فریق متحد ہیں۔ سسی پلیجو نے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف آپریشن ضرب عضب کو مسلح افواج نے کامیابی سے آگے بڑھایا۔


ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی نے کہا کہ ہم نے ماضی میں غلطیاں کیں اور ان غلطیوں پر قابو پانے کیلئے قومی لائحہ عمل کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ قومی ایکشن پلان میں اب بھی سقم موجود ہیں۔