متروکہ وقف املاک بورڈ کے چیئرمین نے کہاہے کہ چین کے صدر کے دورے کے موقع پر معاہدوں سے پاکستان کو مضبوط، ترقی یافتہ اور خوشحال ملک بنانے میں بھی مدد ملے گی۔

وزیراعظم پاکستان کو''ایشن ٹائیگر'' بنانا چاہتے ہیں: صدیق الفاروق
20 اپریل 2015 (15:24)
0

متروکہ وقف املاک بورڈ کے چیئرمین صدیق الفاروق نے کہا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف چین کی طرف سے بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کے ذریعے پاکستان کو''ایشن ٹائیگر'' بنانا چاہتے ہیں۔

پی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چین کے صدر کے دورے کے موقع پر معاہدوں سے ناصرف دوطرفہ دوستی مستحکم ہوگی بلکہ پاکستان کو مضبوط، ترقی یافتہ اور خوشحال ملک بنانے میں بھی مدد ملے گی۔