وزیراعلیٰ پنجاب نے چینی سرمایہ کار کمپنیوں اورمالیاتی اداروں کے سربراہوں کے وفد سے ملاقات میں کہاکہ چینی صدر کے دورے کے دوران اربوں ڈالر کے معاہدوں اورمفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کئے جائیں گے۔

چینی صدر کےدورہ سےپاکستان میں ترقی کےنئے دورکاآغازہوگا:شہبازشریف
20 اپریل 2015 (13:39)
0

چینی سرمایہ کار کمپنیوں اور مالیاتی اداروں کے سربراہوں کے وفد نے آج مری میں وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے ملاقات کی۔


وفدسےبات چیت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نےکہاکہ چینی صدر کےدورہ پاکستان میں ترقی اورخوشحالی کےنئےدورکاآغاز ہوگا اور پاک چین تعلقات کو نئی جہت ملے گی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ چینی صدر کے دورے کے دوران اربوں ڈالر کے معاہدوں اورمفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کئے جائیں گے۔