منصوبہ بندی اورترقی کے وزیرنےکہاہےکہ اقتصادی راہداری کے اس منصوبے کے ذریعے شاہراہوں ، ریلوے اور پائپ لائنوں کے نیٹ ورک کے ذریعے گوادر کی بندرگاہ کو چین سے منسلک کیاجائےگا۔

چینی صدر 45 ارب ڈالرمالیت کےمختلف منصوبوں کاافتتاح کرینگے
20 اپریل 2015 (10:38)
0

منصوبہ بندی اور ترقی کے وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ چینی صدر چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت 45 ارب ڈالر مالیت کے مختلف منصوبوں کا افتتاح کریں گے۔اسلام آباد میں وزیر اطلاعات پرویز رشید کے ہمراہ نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اقتصادی راہداری کے اس منصوبے کے ذریعے شاہراہوں ، ریلوے اور پائپ لائنوں کے نیٹ ورک کے ذریعے گوادر کی بندرگاہ کو چین سے منسلک کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ یہ رابطہ چین اور مشرق وسطیٰ کے درمیان تجارت کیلئے ایک ابتدائی دروازے کے طور پر استعمال ہوگا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے میں توانائی ، بنیادی ڈھانچے کی ترقی اور مواصلات کے شعبوں پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔


احسن اقبال نےکہاکہ توانائی کے بحران پر قابو پانے کیلئے وفاق کے زیر اہتمام قبائلی علاقوں اور آزاد کشمیر سمیت تمام صوبوں میں پانی، شمسی توانائی اور ہوا سے بجلی پیدا کرنے کے مختلف منصوبے شروع کئے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے سے ملک کے تمام علاقوں کو یکساں فائدہ پہنچے گا۔