ایک انٹرویو میں ڈاکٹر عبدالمالک نے کہا کہ پاکستان اور چین نے معاشی اور دفاعی شعبوں میں دوطرفہ تعلقات مستحکم کئے ہیں۔

وزیراعلیٰ بلوچستان کاصوبےمیں مختلف منصوبوں میں چینی سرمایہ کاری کاخیرمقدم
20 اپریل 2015 (12:05)
0

وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک نے پاکستان خصوصاً بلوچستان میں مختلف منصوبوں میں چینی سرمایہ کاری کا خیر مقدم کیا ہے۔پی ٹی وی کے ساتھ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین نے معاشی اور دفاعی شعبوں میں دوطرفہ تعلقات مستحکم کئے ہیں۔

ایک بیان میں وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا کہ چین کوئلے سے چلنے والے بڑے بجلی گھروں میں سرمایہ کاری کررہا ہے جس سے سندھ کے عوام بھی مستفید ہوں گے۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ چینی صدر کے دورہ پاکستان سے دوطرفہ تعلقات مزید مستحکم بنانے میں مدد ملے گی۔