Friday, 19 April 2024, 04:48:50 pm
پاکستان میں کورونا کی ویکسی نیشن نئے سال کی پہلی سہ ماہی میں شروع ہونے کی توقع
December 20, 2020

صحت کے معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ پاکستان میں کورونا کی ویکسینیشن2021ء کی پہلی سہ ماہی میں شروع ہونے کی توقع ہے۔ایک نجی نیور چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت دنیا کی سرکردہ چھ کمپنیوں کے ساتھ رابطے میں ہے جن میں چین اور روس کی کمپنیاں بھی شامل ہیں اور اپنے وسائل کو مدنظر رکھا گیا ہے۔انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ اچھی قیمت اور معقول وقت کے اندر یہ ویکسین حاصل کی جائے۔وباء کی تازہ صورت حال پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ روزانہ دو ہزار سے زائد کیسز کا رپورٹ ہونا بالکل ہی خطرناک صورتحال ہے اور اس کیلئے ہنگامی اقدامات اٹھانا پڑیں گے کیونکہ کورونا کی دوسری لہر پہلی سے زیادہ مہلک ہو سکتی ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.