Sunday, 26 January 2020, 05:39:28 am
اطلاعات اور مواصلات کی ٹیکنالوجی قوموں کی ترقی وخوشحالی کیلئے ناگزیر ہیں، صدر
December 20, 2019

صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ اطلاعات اور مواصلات کی ٹیکنالوجی قوموں کی ترقی وخوشحالی کیلئے ناگزیر ہیں۔

انہوں نے یہ بات ہواوے کے سپروائزری بورڈ کے رکن STEVENYI سے گفتگو میں کہی جنہوں نے ایک وفد کے ہمراہ جمعہ کے روز اسلام آباد میں ان سے ملاقات کی ۔

صدر نے آئی سی ٹی انڈسٹری اور آئی سی ٹی ٹیلنٹ تلاش کرنے میں پاکستان کے کردار کوسراہا ۔

انہوں نے ڈیجیٹل پاکستان کو حقیقت کا روپ دینے کیلئے HUAWEI ' MOITT اور دیگر متعلقہ فریقوں کے درمیان تعاون کی تجویز دی ۔

STEVENYI نے بتایا کہ ہواوے کے صدر عالمی آئی سی ٹی فورم اور آئی سی ٹی کے اعلیٰ ماہرین کو پاکستان لاناچاہتے ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ HUAWEI آئی سی ٹی اکیڈمیوں ، مستقبل کیلئے بیجوںکی بہترین اقسام کی پیداوار آئی سی ٹی مقابلے ، مصنوعی ذہانت اور ٹیکنالوجی کی منتقلی اور مقامی آئی سی ٹی ٹیلنٹ کا فروغ یقینی بنانے کیلئے کام جاری رکھے گا۔