Monday, 30 November 2020, 12:46:31 am
وزیر اعظم عمران خان کی صدارت میں ملکی معیشت کے حوالے سے اجلاس.
November 20, 2020

 وفاقی وزراء مخدوم شاہ محمود قریشی, مخدوم خسرو بختیار, محمد حماد اظہر, مشیرِ خزانہڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ, ڈاکٹر عشرت حسین اور معاونِ خصوصی ڈاکٹر  وقارمسعود نے اجلاس میں شرکت کی.

 

اجلاس میں ملکی معیشت  کی صورتحال  پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 

وزیرِ اعظم عمران خان نے معاشی نظم و ضبط اور ملکی قرضوں  کے بہتر انتظام کے حوالے سے معاشی ٹیم کی کاوشوں کو سراہا۔  وزیرِ اعظم نے لارج ا سکیل مینیوفیکچرنگ   کے شعبے میں  سامنے آنے والے مثبت رجحانات کو معیشت کیلئے انتہائی خوش آئند قرار دیا۔. 

 

اجلاس میں کورونا کی دوسری لہر کے  تناظر میں معیشت پر پڑنے والے ممکنہ  اثرات  اور غریب طبقے کو تحفظ کی فراہمی کے حوالے  کفالت پروگرام  پر تفصیلی بات چیت ہویئ۔

 

وزیرِ اعظم نے ملکی معیشت میں بہتری اور استحکام کی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اس امرپر زور دیا کہ  معیشت کی بہتری کے ثمرات عام آدمی تک جلد سے جلد پہنچنے چاہئیں۔

 وزیرِ اعظم نے کہا کہ حکومت کی جانب سے  کورونا  کے خلاف  اختیار کی جانے والی حکمت عملی کو نہ صرف عالمی سطح پر سراہا گیا بلکہ پاکستانی معیشت خطے میں سب سے زیادہ  تیزی سے ابھر رہی ہے جس کا سہرا معاشی ٹیم کی مربوط حکمتِ عملی کو جاتا ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.