Monday, 16 December 2019, 01:20:25 am
پاکستان غیر ملکی سرمایہ کاری کیلئے بہترین ملک بن گیا ہے،وزیرخارجہ
November 20, 2019

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان غیر ملکی سرمایہ کاری کے لئے بہترین ملک بن گیا ہے۔

اسلام آباد میں ملائیشیا کی ایک کمپنی ایڈٹکو گروپ کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت غیر ملکی سرمایہ کاروں کو بہترین سہولتیں فراہم کررہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے غیر ملکی سرمایہ کاروں کی توجہ پاکستان کی ابھرتی ہوئی منڈی کی طرف راغب کرنے کیلئے اقتصادی سفارتکاری کا آغاز کیا ہے۔

وفد نے حکومت کے تعاون پر وزیر خارجہ کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔