Thursday, 25 April 2024, 06:35:21 pm
پاکستان بین المذاہب ہم آہنگی پر یقین رکھتا ہے:وزیرخارجہ
November 20, 2019

 وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان بین المذاہب ہم آہنگی پر یقین رکھتا ہے۔

 وہ آج اسلام آباد میں جنوبی کوریا کے بدھ بھکشیوں کے وفدسے گفتگو کررہے تھے۔

 وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان نے کرتارپور راہداری کو اسی جذبے کے ساتھ سکھوں کےلئے کھولا ہے۔

 شاہ محمود قریشی نے کہاکہ پاکستان میں قدیم گندھارا تہذیب کے آثار موجود ہیں اور یہاں بدھ مت کے کئی ثقافتی مقامات بھی موجود ہیں۔

 جبکہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے آج اسلام آباد میں خیبرپختونخوا کےوزیر سیاحت و ثقافت سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں سیاحت کے وسیع  مواقع موجود ہیں۔

 انہوں نے سیاحت کے فروغ اور دنیا کی توجہ ملکی سیاحت کی طرف مبذول کرانے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.