Thursday, 25 April 2024, 03:23:16 pm
حکومت اور سٹیٹ بنک برآمدکنندگان کورعایتی بنیادوں پر اضافی تین سو ارب دینگے، مشیرخزانہ
November 20, 2019

مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ حکومت اور سٹیٹ بنک برآمدکنندگان کورعایتی بنیادوں پر اضافی تین سو ارب دیں گے۔

ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ اس سے برآمد کنندگان کو کاروبار میں توسیع کیلئے آسانی سے سرمایہ اور فنڈز فراہم ہونگے۔

ڈاکٹر حفیظ شیخ نے کہا کہ تیس ارب روپے ٹیکس ری فنڈز کی مد میں نقد دئیے جائیںگے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ ماہ مصنوعات اور خدمات کی برآمد میں گزشتہ سال کے اس ماہ کے مقابلے میں 9.6فیصد اضافہ ہوا ہے۔

 

Error
Whoops, looks like something went wrong.