Friday, 19 April 2024, 05:49:08 am
بچوں کا عالمی دن آج منایا جارہا ہے
November 21, 2019

آج بچوں کا عالمی دن منایا جارہا ہے جس کا مقصد بچوں کے حقوق سے متعلق آگاہی پیدا کرنا اور تمام بچوں میں اتحاد کو فروغ دینا ہے۔

 اس سال دن کا موضوع ہے‘‘ آج کے بچے، کل کے نگہبان’’

 اس دن کی مناسبت سے ایک ٹویٹ میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گتریز نے کہاکہ دنیا بھر کے بچے اپنی اہمیت کا اظہار کرتے ہوئے کرہ ارض کو سب کے لئے محفوظ مقام بنانے کےلئے موثر کردار ادا کررہے ہیں۔

صدر ڈاکٹر عارف علوی نے اپنے پیغام میں کہاکہ حکومت بچوں کو مساوی حقوق کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے موثر اقدامات کررہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ تعلیم اور صحت کی سہولتوں کی فراہمی کے ساتھ ساتھ جان و املاک کا تحفظ ریاست کی بنیادی ذمہ داری ہے۔

 انہوں نےکہا کہ ہمارا مستقبل بچوں سے وابستہ ہے اور ان کی تربیت اور تحفظ ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے گا۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.