Saturday, 20 April 2024, 03:07:40 am
آسٹریلیا کی کرتارپور راہداری کھولنے کے سلسلے میں پاکستان کے تعمیری کردار کی تعریف
November 20, 2019

پاکستان اور آسٹریلیا نے دو طرفہ سیاسی مشاورت کے سلسلے میں اسلام آباد میں ہونے والے چٹھے اجلاس میں سیاسی اقتصادی تجاری اور سرمایہ کاری سمیت دو طرفہ مجموعی تعلقات پر بات چیت کی ہے۔

پاکستان کی جانب سے ایشیا بحرالکاہل امور کے ایڈیشنل سیکرٹری جنرل ظہور احمد جبکہ آسٹریلیا کے محکمہ خارجہ کے ڈپٹی سیکرٹریRichard Maude نے اپنے اپنے ملکوں کے وفود کی قیادت کی۔

دونوں وفود نے اہم عالمی اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا۔

آسٹریلیا کے وفد کو مقبوضہ جموں و کشمیر کی حیثیت میں تبدیلی کے یکطرفہ اور غیر قانونی فیصلے اور مقبوضہ علاقے میں مسلم آبادی کے تناسب میں تبدیلی سے متعلق بھارتی حکومت کے جارحانہ رویے اور اقدامات سے آگاہ کیا گیا۔

آسٹریلوی وفد نے افغان امن عمل اور کرتارپور راہداری کھولنے کے سلسلے میں پاکستان کے تعمیری کردار کو سراہا۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دو طرفہ سیاسی مشاورت کا اگلا دور کینیڈا میں ہو گا جس کیلئے تاریخوں کا تعین باہمی اتفاق رائے سے کیا جائے گا۔

 

 

 

 

 

 

 

Error
Whoops, looks like something went wrong.