Monday, 16 December 2019, 02:06:32 am
عوام نے جمعیت علما اسلام(ف) کا احتجاج مسترد کردیا:ڈاکٹرفردوس
November 20, 2019

اطلاعات و نشریات کے بارے میں وزیراعظم کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ عوام کا جمعیت علما اسلام(ف) کے احتجاج اور غیر جمہوری ہتھکنڈوں کو مسترد کرنا اس بات کا ثبوت ہے کہ وہ انتہا پسندی کی حمایت نہیں کرتے۔

 آج متعدد ٹویٹس میں انہوں نے  کہا کہ عوام نے مولانا فضل الرحمن کے تمام منصوبے ناکام بنا دیے ہیں ، اس لئے انہیں فرار کے منصوبے پر انحصار کرنا پڑا ۔مولانا فضل الرحمن اسلام آباد سے خالی ہاتھ لوٹ گئے۔