Sunday, 15 December 2019, 06:46:00 pm
عالمی ادارے پولیو کے خاتمے کیلئے پاکستان کو2 ارب 60کروڑ ڈالر فراہم کریں گے
November 20, 2019

صحت کے بارے میں وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ پاکستان کو پولیو سے پاک کرنے کیلئے مربوط اور جامع منصوبہ وضع کیاگیاہے۔ انہوں نے یہ بات ابوظہبی میں بل اینڈ ملینڈ اگیٹس فاونڈیشن کے شریک چیئرمین بل گیٹس سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔معاون خصوصی نے کہا کہ ملک سے پولیو کے خاتمے کیلئے عالمی ادارے دو ارب ساٹھ کروڑ ڈالر فراہم کریں گے جبکہ ایک ارب آٹھ کروڑ ڈالر بل گیٹس فاؤنڈیشن فراہم کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت انسداد پولیو مہم کے لئے پندرہ کروڑ ڈالر مختص کرے گی۔ معاون خصوصی نے پولیو کے خاتمے کے لئے بل گیٹس فاؤنڈیشن کی کوششوں کو سراہا۔