Friday, 29 March 2024, 03:29:45 pm
زراعت پر موسمیاتی تبدیلی کے سنگین اثرات مرتب ہو سکتے ہیں:سید فخرامام
October 20, 2021

قومی غذائی تحفظ کے وزیر سید فخر امام نے زرعی پیداوار کے ماحول دوست اورموثر نظام کی ترقی اور عوامی آگاہی کیلئے بین الاقوامی سطح پر مشترکہ منصوبوں کی ضرورت پر زودیا ہے۔وہ مصر کے زیر اہتمام ہونے والی NEAR EAST FORESTRY AND RANGE COMMISSION کے 25ویں آن لائن اجلاس سے خطاب کر رہے تھے ۔سید فخر امام نے کہا کہ زراعت پر موسمیاتی تبدیلی کے سنگین اثرات مرتب ہو سکتے ہیں جس کے نتیجے میں ہماری غذائی پیداوار ایک ایسے وقت میں کم ہو جائے گی جب اس کی پہلے سے زیادہ ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس کی وباء ،ٹڈی دل کے حملے اور غیر موافق موسمیاتی حالات کے باوجود مالی سال 2020-21کے دوران پاکستان کے زرعی شعبے کی کارکردگی حوصلہ افزا ء رہی اور دو اعشاریہ چھ ایک فیصد کے پیداواری ہدف کے مقابلے میں اس کی پیداوار میں دو اعشاریہ سات سات فیصد اضافہ ہوا۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی ہدایات پر پاکستان خیبرپختونخوا میں ایک ارب پودے لگا چکا ہے جبکہ قومی سطح پر دس ارب پودے لگانے کا منصوبہ جاری ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ ان اقدامات سے جنگلات کا رقبہ بڑھے گا ، موسمیاتی تبدیلی کے مضر اثرات میں کمی اور حیاتیاتی تنوع کو محفوظ اور ماحول کو بہتر بنا یا جاسکے گا۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.