Thursday, 28 March 2024, 04:25:09 pm
بھارتی فوج نے ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی میں مزید2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا
October 20, 2021

فائل فوٹو۔

بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران آج ضلع شوپیاں میں مزید دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔بھارتی فوجیوں نے نوجوانوں کو ضلع کے علاقے ڈرگڈ (Draged)میں محاصرے اور تلاشی کی ایک کارروائی کے دوران شہید کیا۔ ادھر رواں ہفتے کے آخر میں بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ کے دورے سے قبل پورے مقبوضہ علاقے میں پابندیاں مزید سخت کردی گئی ہیں۔بدنام زمانہ بھارتی تحقیقاتی ادارے’’ این آئی اے‘‘ نے سرینگر ، پلوامہ ، بارہمولہ ، سوپور اور کولگام کے اضلاع میں11مقامات پر چھاپے مارے اور لوگوں کو ہراساں کیا۔ دریں اثناء کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں تنازعہ کشمیر کے بارے میں بھارتی نقطہ نظر کو بالکل غیر حقیقی اور متکبرانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ کشمیر جیسے سیاسی تنازعے کو فوجی طاقت کے ذریعے حل کرنے کی بھارتی کوششوں میں ناقابل یقین حد تک خون خرابہ ہو سکتا ہے۔حریت فورم کے چیئرمین میر واعظ عمرفاروق کو ایک بار پھر رائل اسلامک اسٹریجک سڈیڈیز اردن نے دنیا بھرکی 5سو بااثر مسلم شخصیات کی فہرست میں شامل کیا ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.