پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی نے بعض شرائط کے ساتھ ٹک ٹاک سروسز بحال کر دی ہیں۔اتھارٹی کی طرف سے آج جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق یہ پابندی انٹرنیٹ پر صارفین کی صحت افزاء تفریح اور ڈیجیٹل کمپنیوں کی ترقی کے لئے ہٹائی گئی۔تاہم ٹک ٹاک سروس کی بحالی کے حوالے سے سخت موقف رکھا گیا ہے کہ اس پلیٹ فارم پر کسی قسم کے غیر اخلاقی مواد کا تبادلہ نہیں کیا جائے گا' حادثات کی ویڈیو اور سماجی اقدار کو پامال نہیں کیا جائے گا۔پی ٹی اے قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی پر ایپ پر مستقل پابندی عائد کردے گا۔