Friday, 19 April 2024, 09:59:49 am
پاکستان نگورنوکارا باخ کے بارے میں آذربائیجان کے موقف کی حمایت کرتا ہے:وزیرخارجہ
October 20, 2020

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان نگورنو کارا باخ کے بارے میں آذربائیجان کے موقف کی حمایت کرتا ہے۔

 انہوں نے ان خیالات کا اظہار آذربائیجان کے ہم منصب Jeyhun Bayramov کےساتھ ٹیلیفون پر بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

 وزیرخارجہ نےکہاکہ پاکستان اس مشکل گھڑی میں آذربائیجان کی قیادت اور عوام کے ساتھ ہے۔

 انہوں نے کہا کہ آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان انسانی بنیادوں پر جنگ بندی علاقائی امن و استحکام کےلئے مثبت پیشرفت ہے۔

 انہوں نے کہا کہ پائیدار امن اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں پر مکمل عملدرآمد اور آذربائیجان کے علاقوں سے آرمینیا کی فوج کے انخلا پر منحصر ہے۔

وزیرخارجہ نے آذربائیجان کی طرف سے عالمی سطح پر مظلوم کشمیری عوام کی حمایت کو سراہا۔

دونوں وزرائے خارجہ نے تجارت، تعلیم اور ثقافت سمیت مختلف شعبوں میں دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا۔

 آذربائیجان کے وزیر خارجہ نے شاہ محمو د قریشی کی طرف سے انہیں پاکستان کےدورے کی دی گئی دعوت قبول کرلی۔

 

Error
Whoops, looks like something went wrong.